Advertisement

امریکی شہری نمبروں کا کھیل سمجھ کر لاکھوں ڈالر کی انعامی اسکیم جیت گیا

امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری نے ریاست کی جانب سے جاری کردہ انعامی اسکیم کے ٹکٹ نمبروں کو سمجھ کر لاکھوں ڈالر جیت لئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے ایک شخص نے گزشتہ دنوں ریاستی انعامی اسکیم فینٹیسی 5 کے ذریعے 3 لاکھ 76 ہزار 564 ڈالر جیت لئے جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

 اس شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وہ مذکورہ انعامی اسکیم میں شامل ہوتا رہتا ہے، عام طور پر جب انعامی رقم بڑھ جاتی ہے تو وہ اس کا ٹکٹ لیتا ہے ، پہلے وہ آسان سے ہندسوں کا انتخاب کرتا تھا لیکن پھر اس نے ان پر تحقیق کرنی شروع کردی اور اس کا نتیجہ بھی مثبت نکلا۔

رقم جیتنے والے شخص نے بتایا کہ جیک پاٹ رقم کے انعام کا اعلان ہونے پر اس نے  05-07-18-36-38 نمبروں کا ٹکٹ خریدا ،قرعہ اندازی کے دوران جب اس نے محسوس کیا کہ اعلان کئے جانے والے نمبر اس کے ٹکٹ سے مماثلت رکھتے ہیں تو اس نے اپنا ٹکٹ نکالا اور نمبروں جائزہ لیا۔

 اس وقت اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب اسے یقین ہوگیا کہ وہ انعامی رقم جیت چکا ہے ،اس کا ماننا ہے کہ یہ سب قسمت سے ہوا ہے لیکن اس میں اس کی نمبروں کے حوالے سے کی گئی تحقیق کا بھی بڑا عمل دخل ہے کیونکہ یہ نمبر اس نے بہت سوچ سمجھ کر منتخب کئے تھے۔

Advertisement

انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اس نے بتایا کہ وہ اس انعامی رقم سے گھومنے پھرنے کے علاوہ اپنے محفوظ مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کئی ریاستیں مختلف انعامی اسکیمیں چلاتی ہیں جن کے ذریعے شہریوں کو لاکھوں ڈالرز کے انعامات دیئے جاتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version