Advertisement

ندی میں گری خاتون کو بلی نے بچالیا

برطانیہ میں ایک پالتو بلی کی میاؤں نے اس کی 83 سالہ مالکن کو اس وقت بچالیا جب اس کی پکار سے مددگار عملہ کی توجہ اس خاتون کی طرف مبذول ہوئی۔

برطانیہ کے علاقے کورن ویل میں جب بوڑھی خاتون گھر سے نکلیں تو 70 فٹ نیچے ایک چشمے میں جاگریں۔

ان کی پالتو بلی بھی ان کے ساتھ تھی جو فوراً حادثے کے مقام پر دوڑی اور وہاں جاکر اپنی مخصوص آواز میں پکار شروع کردی۔

جب خاتون ایک گھنٹے تک واپس نہ آئیں تو پڑوسیوں نے مدگار اداروں سے رابطہ کیا۔

اس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی انہیں ایک مقام پر بلی کی آواز سنائی دی جو نہ صرف تیز تھی بلکہ اس میں بے تابی کا عنصر بھی تھا۔

Advertisement

اس طرح ’پیرن‘ نامی بلی کی آواز سے پولیس خاتون تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ریسکیو عملے نے ہیلی کاپٹر ایمبولینس منگوائی اور خاتون کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اب علاج کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس انتظامیہ کے مطابق بلی کی وجہ سے خاتون کا سراغ لگانے میں مدد مل سکی، اگر بوڑھی خاتون کی نشاندہی نہ ہوتی تو اس کے بہت افسوسناک نتائج برآمد ہوسکتے تھے۔

پولیس نے بلی کو اس واقعے کا ہیرو قرار دیا ہے اور اس کے احساس کی تعریف کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version