پاک افغان سرحدپار سے دہشت گردوں کی فائرنگ

پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں نےشمالی وزیرستان میں فائرنگ کی ہے۔
پاک فوج کے کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News