Advertisement

طوطے نے شہر کا فضائی منظر کیسے ریکارڈ کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر یوں تو جانوروں کی شرارتوں پر مبنی بے شمار حیرت انگیز ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس میں ایک پرندہ موبائل فون سے پورے علاقے کے فضائی منظر کو کیمرے میں قید کرلیتا ہے۔

طوطے کی ایک شخص کا موبائل فون پکڑ کر اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکا طوطے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جب وہ فون چوری کرتا ہے اور اڑ جاتا ہے۔

جیسے ہی طوطا تیزی سے اڑتا ہے اس نے پورے محلے کے مناظر، گلیوں ، مکانوں کی چھتوں کا ایک خوبصورت نظارہ پیش کیا، اس دوران وہ لڑکا جس کا فون طوطے کے قبضے میں ہے اس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

https://twitter.com/fred035schultz/status/1430231941283041288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1430231941283041288%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fparrot-flies-literal-birds-eye-view-viral-video-upd%2F

تقریباً ایک منٹ تک اڑنے کے بعد طوطا ایک عمارت کی بالکونی کی ریلنگ پر رک جاتا ہے لیکن پھر دوبارہ اڑ جاتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ لوگ اس کا پیچھا کررہے ہیں۔

Advertisement

اس ویڈیو پر لاکھوں ویوز اور ہزاروں ری ٹوئٹس ہیں کچھ صارفین کو یہ ویڈیو بہت پسند آئی اور اس طوطے کو ماحول دوست ڈرون قرار دیا۔

دوسری جانب کچھ صارفیں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیو مستند نہیں ہے کیونکہ پرندے کے پر حقیقی نہیں ہیں، زمین اورعمارتوں پر اس کے سائے بہت گہرے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ظاہر ہے کہ بنائی گئی ویڈیو میں طوطے کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ وہ فون کو اس طرح اپنے ساتھ لے جائے، اس شاٹ کے لئے پرندے پر ایک کیمرہ لگا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version