روس میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

روس میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان کمیونٹی یوتھ ونگ کے زیراہتمام پاکستان کے 75 یوم آزادی کی تقریب دریائے ماسکو کے کروز پر کی گئی جس کے خصوصی مہمان پاکستان امبیسی ماسکو کے کونسلر عامر پرویز، ٹریڈ منسٹر مسٹر حامد ناصر اور صدر پاکستان کمیونٹی روس ملک شہباز تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب یوتھ لیڈر محمد کاشف خان، یاسر ملک احسن خان نے آرگنائز کرائی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریب میں پاکستان کمیونٹی کے علاوہ رشین، مڈل ایسٹ اور گلف ممالک کے فرینڈز آف پاکستان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، پھر پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے اور پھر آذربائیجان کے گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے اور آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹور شب ماسکو شہر میں واقعہ دریا میں چار گھنٹوں تک قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونجتا رہا اور تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News