Advertisement

مشہور اداکاروں کے بچے انہی کی کم عمری کیلئے کاسٹ

ہالی ووڈ کی فلموں میں مشہور ادارکاروں کی جوانی اور کم عمری کے کردارادا کرنے کے لئے ان ہی کی اولادوں کو شامل کیا گیا  جس سے فلم میں چار چاند لگ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں یا باپ سے غیرمعمولی مشابہت کی بنا پر ہدایتکاروں نے مشہور اداکاروں کی اولادوں کو فلم میں رول دیا ہے جو بہت مقبول ہوئے ہیں۔

وہ کونسے اداکار یا اداکارہ کے بیٹے اور بیٹی ہیں جو ان فلموں میں بطور اداکار کام کرکے اس میں حقیقت کے رنگ بھرے گے۔

ایوننگ نامی فلم میں اداکارہ میرل اسٹریپ کی جوانی کو 1950 میں دکھانا تھا جس کے لئے ان کی بیٹی میمی گمر کو کاسٹ کیا گیا ہے، میرل کی بیٹی نے اداکاری کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود عمدہ اداکاری کی اور داد وصول کی۔

Advertisement

وین ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ سنکلیئر نے ان کے لڑکپن کا کردار ادا کیا اور یہ کردار انہوں نے فاسٹ اینڈ فیورس نائن میں ادا کیا ہے۔

بلیک پینتھر ایک مشہور فلم تھی جس میں اٹانڈا کینی کی جوانی کا کردار ان کے سگے بیٹے جان کینی نے ادا کیا جو بہت مقبول ہوا۔

کس کس بینگ بینگ ایک مشہور فلم تھی جس میں رابرٹ ڈونی جونیئر کا کردار ان کے بیٹے نے خوب نبھایا اور مشابہت کی بنا پر اسے بہت سراہا گیا۔

Advertisement

مشہورفلم شوشینک ریڈمپشن میں مورگن فری مین کی جوانی کا ایک شناخت نامہ دکھایا گیا ہے، یہ فلم اب تک آئی ایم ڈی بی پر پہلے نمبرپر ہے اور غیرمعمولی شہرت رکھتی ہے اس فلم میں ایک جرمیاتی شناخت نامہ دکھایا گیا ہے جس میں ان کے سگے بیٹے الفانسو کی تصویر لگی ہے۔

30 راک نامی ٹی وی سیریئل میں شادی کا ایک سین تھا جس میں ٹینا فے کا بچپن دکھانا تھا جس کے لئے ان کی بیٹی ایلس رچمنڈ کو دکھایا گیا جو ہوبہو اپنی والدہ کی کاربن کاپی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version