Advertisement

کورونا وباء کے دوران پیدا ہونے والوں بچوں سے متعلق حیران کن تحقیق

کورونا وباء کے دوران پیدا ہونے والوں بچوں سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وباء کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی ذہانت کی شرح کورونا وباء سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں سے 22 فیصد کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا میں والدین نے چہرے پر ماسک کا زیادہ استعمال کیا جس کی وجہ سے بچوں کی نشونما پر بھی اثر پڑا، کیونکہ اس وجہ سے بچے چہرے کے تاثرات اور اشاروں کو نہیں سمجھ سکے۔

یہ تحقیق رہوڈ آئی لینڈ کے 672 بچوں پر کی گئی جس میں 2019 سے پہلے پیدا ہونے والے 308 بچے، جنوری 2019 اور مارچ 2020 کے دوران پیدا ہونے والے 176 بچے اور جولائی 2020 کے بعد پیدا ہونے والے 188 بچوں کو شامل کیا گیا تھا ،تحقیق میں شامل تمام بچے مکمل مدت میں پیدا ہوئے تھے۔

سائنسدانوں نے ذہانت جانچنے کے روایتی طریقے کے بجائے بچوں کے ابتدائی ایام میں سیکھنے کی صلاحیتوں کو بنیاد بنا کر نتائج اخذ کیے۔

Advertisement

سائنسدانوں نے ان بچوں کا زبانی، غیر زبانی اور جلدی سیکھنے والی مہارتوں پر ان کی نشونما کا جائزہ لیا۔

 تحقیق میں کہا گیا کہ مارچ 2020 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں میں چیزوں کو سمجھنے اور زبانی اور جسمانی سرگرمیوں کی صلاحیتیں کم ہیں بانسبت ان بچوں کے جو کورونا سے پہلے پیدا ہوئے تھے۔

اس تحقیق میں شامل مصنفین کے سربراہ ڈاکٹر شین دیونی کا کہنا ہے ذہانت کی شرح میں کمی بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر یقینی ہے کہ ذہانت کی شرح میں کمی بچوں کو مستقبل میں بھی متاثر کرے گی یا نہیں، کیونکہ بچوں کے دماغ نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی تبدیل ہوسکتے ہیں اور امکان ہے کہ مستقبل میں یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version