Advertisement

گھر میں عجیب و غریب مخلوق ،اہلِ خانہ خوف میں مبتلا

کنکھوجورا تقریباً ہر گھر میں ہی دیکھا گیا ہوگا لیکن اگر آپ کے کمرے میں 2 فٹ لمبا کنکھجورا نکل آئے تو آپ کیا کریں گے؟

جاپان کے رہائشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنے گھر میں نکلنے والے کنکھجورے کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین بھی شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔

تصویر میں نظر آرہا ہے کہ کنکھجورا اپنی عام جسامت سے بہت زیادہ بڑا ہے اور کھڑکی کے اوپری حصے پر رینگ رہا ہے۔

صارف نے کمنٹ میں بتایا کہ اس طویل القامت کنکھجورے کی رفتار 1.3 فٹ فی سیکنڈ تھی۔

واضح رہے کہ کنکھجورا جسے ڈس لے اس کے جسم میں زہر پھیل جاتا ہے اور تکلیف بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور اس کے ڈسنے سے متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ دل کی تکلیف اور دماغ میں زہر بھرنے کے مسائل بھی پیش آسکتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کنکھجورے کی 8 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ابھی تک صرف 3 ہزار اقسام کا ہی پتہ لگایا جاسکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کنکھجورے برساتی جنگلات میں بھی پائے گئے حتیٰ کہ صحرا اور دیگر جگہوں پر بھی کنکھجورے کی قسمیں پائی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version