مالک نے کار دریا میں کیوں ڈبو دی؟ دیکھنے والے حیران

امریکہ میں ایک شخص نے ایسی بے وقوفانہ حرکت کی کہ دیکھنے والے اپنی ہنسی نہ روک سکے ،مالک نے کار دریا میں ڈوبانے کی وجہ بتادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو واشنگٹن میں واقع ایک دریا میں گاڑی کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر امدادی عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔
متعدد مقامی باشندوں کی کال موصول ہونے کے بعد جب عملہ گاڑی کو نکالنے کے لئے دریا کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ گاڑی کا مالک بھی پاس ہی کنارے پر موجود ہے۔
اس شخص کی نیلے رنگ کی نئی شیور لیٹ ایس یو وی کار پانی میں ڈوب چکی تھی تاہم کافی دیر کوشش کے بعد ایمرجنسی عملے نے گاڑی کو دریا سے باہر نکال لیا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گاڑی کے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے منگل کی صبح جان بوجھ کر اپنی گاڑی کو دریا میں ڈالا تاکہ وہ تھرمواسٹیٹ کو تبدیل کرنے کے بعد اس کے ریڈی ایٹر میں پانی ڈال سکے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایس یو وی کار کے ڈرائیور کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ سال2019 میں رونما ہونے والے ایک اور واقعہ میں بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بگڑے نوجوان نے اپنی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر والد کی جانب سے ملنے والی بی ایم ڈبلیو کو دریا میں دھکیل دیا تھا کیونکہ وہ اس گاڑی کے بجائے جیگوار لینا چاہتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News