Advertisement

چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی

چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کر کے فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

فیاض الحسن نے کہا کہ ملزم ٹریس ہو گیا ہے، گرفتارکر کے سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس نوجوان کو ٹریس کرلیا ہے، ٹریس کرنا اہم کام تھا کیوںکہ ویڈیو میں اس کا چہرہ نہیں تھا ،ٹریس ہوگیا ہے تو گرفتاری بھی عمل میں آجائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کر رہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشے میں جانے والی ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ کر زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی ،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے، اس واقعے میں بھی اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version