سلطان محمود چوہدری کا ماضی میں تحریکِ آزادی کے لیے نمایاں کردار رہا ہے، عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ماضی میں تحریکِ آزادی کے لیے نمایاں کردار رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے درمیان قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےاس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود کا اہم کردار ہو گا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بھرپور اندز میں اقوام عالم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تحریکِ آزادی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ آزاد جموں وکشمیر عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو موثر انداز میں بھی اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

