Advertisement

گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار

افریقی ملک سینیگال کے علاقے دیوربیل میں بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والے نوجوان عاشق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم امبوپ نامی یہ 22 سالہ نوجوان دیوربیل کی گستون برجر دے سینٹ لوئی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جو اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ گانگوئے دیوم کا روپ دھار کر اس کی جگہ گریجویشن کا امتحان دینے پہنچ گیا۔

لمبے بالوں والی وِگ لگانے کے علاوہ امبوپ نے لڑکیوں کا لباس بھی پہن لیا جبکہ بالوں اور میک اپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن لیا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔

اس طرح دو پرچوں میں تو وہ امتحانی مرکز پر موجود عملے اور ممتحن (انویجیلیٹرز) کو دھوکا دینے میں کامیاب رہا لیکن تیسرے پرچے میں وہاں کے سپروائزر کو اس لڑکی پر شک ہوگیا۔

جب تلاشی لی تو پتہ چلا کہ یہ ایک لڑکا ہے جو لڑکی کا بھیس بدل کر امتحان دے رہا ہے۔

Advertisement

اس انکشاف کے ساتھ ہی امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوا لیا اور اگلے چند منٹوں میں امبوپ نے پولیس کے سامنے سچائی اگل دی اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دے رہا تھا جو قریبی ریسٹورینٹ میں اس کی منتظر ہے۔

اس لڑکی کو بھی فوراً گرفتار کر کے دونوں پر امتحان میں جعلسازی کا کیس بنادیا گیا ہے۔

اپنے دفاع میں امبوپ نے پولیس حکام سے کہا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا کیونکہ وہ اپنی انگریزی بے حد کمزور ہونے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔

افسوس کہ عاشق کی یہ دلیل پولیس حکام کو بالکل بھی متاثر نہ کرسکی اور عاشق و معشوق، دونوں پر دھوکا دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ بنادیا گیا۔

فی الحال اس مقدمے کی سماعت جاری ہے جس کے اختتام پر امبوپ اور اس کی گرل فرینڈ کے لئے سزا یقینی ہے ،ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحان کے لئے 5 سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے۔

اگر جج زیادہ سخت مزاج ہوا تو امبوپ اور اس کی گرل کو ایک سال سے پانچ سال تک جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version