مصوری کے قیمتی شاہکار نہ خریدیں، کرائے پر لیں

مصوری کے شاہکار خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ یہ بہت مہنگی ہوتی ہیں ، اب اسی تناظر میں چاپانی کمپنی نے مصوری کے اعلیٰ نمونوں کو کرائے پر دینا شروع کردیا ہے۔
کیشی نامی کمپنی نے مصوری سے مہنگے شوق کے تحت مصوری کے چاہنے والوں اور خود مصوروں کا ایک نئے انداز سے رابطہ کرایا ہے۔
اب مصوری کے نمونوں کو کرائے پر دے سکتے ہیں اور درمیان میں ویب سائٹ اپنا کمیشن رکھتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس طرح فنکاروں اور آرٹسٹ کا خاص طور پر فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی مہنگی پینٹنگ کووڈ وباء کی وجہ سے فروخت نہیں ہورہی تھیں اور اب وہ کم ازکم اس سے کچھ رقم ضرور حاصل کرسکیں گے۔
اس سے قبل ڈیزائنر زیورات اور کپڑے کرائے پر دینے کی کئی ویب سائٹ موجود ہیں لیکن اب مصوری سے وہ لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے جو اسے خریدنے نہیں سکتے تھے۔
کیشی کمپنی کے مالک، شو فیوجی موو نے کہا ہے کہ ان کے والد ایک اچھے مصور تھے لیکن ان کا کام فروخت نہیں ہوتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں یہ کمپنی بنانے کا خیال آیا جو دو برس میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔
اب یہ حال ہے کہ صرف ایک ماہ کی آمدنی 91 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو ڈیڑھ کروڑ روپے کے برابر ہے ،اس پلیٹ فارم پر جاپان کے مشہور پینٹر اور فنکار جمع ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News