Advertisement

وٹامن ای کے استعمال کے خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد

انسانی صحت برقرار رکھنے میں وٹامنز اور منرلز اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ کچھ وٹامنز صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی مؤثر ثابت ہوتے ہیں جن میں وٹامن ای بے شمار فوائد کے ساتھ سر فہرست ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن ای انسانی صحت کے لئے بنیادی جُز سمجھا جاتا ہے، وٹامن ای ایک کے بجائے کئی فیٹ سلیوبل اور اینٹی آکسیڈنٹ خوصوصیات کا مجموعہ ہے، وٹامن ای جہاں مجموعی صحت میں کردار ادا کرتا ہے وہیں کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ وٹامن ای خوبصورتی میں اضافے کے لئے براہ راست چہرے پر لگایا جا سکتا ہے، داغ، دھبوں اور ایکنی والی جِلد کے لئے وٹامن ای سے فیس مساج تجویز کی جاتی ہے، اس کے ساتھ اسے روزانہ استعمال کی جانے والی کاسمیٹک اشیاء جیسے باڈی لوشن اور کریم میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وٹامن ای کے کیپسول کو روزانہ کی بنیاد پر بطور سپلیمنٹس بھی کھایا جا سکتا ہے جبکہ اسے براہ راست جِلد پر لگا کر بے شمار اور کرشماتی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، وٹامن ای کے اسکن پر لگانے سے حاصل ہونے والے چند فوائد مندرجہ ذیل درج ہیں۔

خشک جلد والوں کے لئے وٹامن ای ایک بہترین موسچرائزر ہے، وٹامن ای کا استعمال کریم یا لوشن میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، رات سونے سے قبل اس وٹامن کے کیپسول سے آئل نکال کر چہرے پر مساج کرنے سے جھریوں، داغ دھبوں اور ایکنی کا دنوں میں خاتمہ ممکن ہوتا ہے اور جِلد صاف شفاف اور چہرہ بارونق نظر آتا ہے۔

Advertisement

وٹامن ای کا استعمال کسی بھی دستیاب تیل میں ملا کر کیا جا سکتا ہے ، مطلوبہ تیل کی مقدار میں وٹامن ای کا ایک کیپسول ملا لیں، یہ تیل بالوں میں لگانے سے بال گھنے، ملائم، چمکدار،  ڈائے کیے ہوئے بالوں کا روکھا پن دور ہوتا ہے اور بالوں کی گرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔

وٹامن ای سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جِلد کا بہترین علاج ہے، سورج کا براہ راست سامنا جِلدی کینسر کا سبب بنتا اور جِلد کو جھلسا کر کالا بھی کر دیتا ہے، ان اثرات سے بچنے کے لئے وٹامن کا استعمال براہ راست پاؤں، بازوؤں، گردن اور چہرے پر کیا جا سکتا ہے۔

کمزور، پتلے اور ٹوٹتے ناخنوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر وٹامن ای کا استعمال لازمی کرنا چاہئیے، وٹامن ای ناخنوں کی بیماری سے بھی نجات کا باعث بنتا ہے ۔

وٹامن ای کا استعمال ہر انسان پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہو سکتا ہے، وٹامن ای کے استعمال سے قبل اپنی جِلد پر اسے ٹیسٹ ضرور کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version