Advertisement

کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے، جمال صدیقی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  اور ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت نے این سی او سی کی ہدایت نظرانداز کرکے خود اپنا تماشا بنایا ہے۔

 ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کے ویکسینیشن کا عمل صوبائی اراکین کے حلقوں سے شروع کرے، انتظامیہ اور سندھ حکومت اراکین کے حلقہ جات میں ویکسینیشن کیلئے اقدامات کرانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مراکز میں عوامی رش کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،  وباء سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

اس کے علاوہ ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو صحیح اصلاح و مشورہ دینے والے لوگ منافقین نظر آتے ہیں،  ہر فیصلے میں جلد بازی کرنے والے سیاسی نابالغوں اور کم عقلوں کی پہچان ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کیلئے اراکین سے باہمی مشاورت کرے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  اور ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر گندھ کیچڑ وفاق پر ڈالنے سے پہلے اپنی ناقص پالیسیوں پر نظر ڈالا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version