Advertisement

آئی فون کا بچوں کے تحفظ کیلئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لئے نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کرادیے ہیں جس کے تحت فون پرنازیبا تصاویر بھیجنے یا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لئے  متعارف کرائے گئے ہیں، بچے اگر نازیبا تصاویر بھیجتے یا وصول کرتے ہیں تو اس صورت میں آئی فون والدین کو وارننگ بھیجے گا ۔

اس کے علاوہ نئے فیچر کے تحت اگر بچے نازیبا تصویر دیکھنے کا انتخاب نہ کریں تو خود کار طریقے سے یہ تصویر دھندلی ہوجائے گی۔

ایپل کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون پر لنکڈ فیملی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں، یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version