سندھ میں گھوم رہا ہوں تو پیپلزپارٹی کو پریشانی لاحق ہے، ارباب غلام رحیم

وزیراعظم کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں گھوم رہا ہوں تو پیپلزپارٹی کو پریشانی لاحق ہے کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں میں عوام کے مسائل حل کررہا ہوں تو وہ ہتھ کنڈے استعمال کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے گھوٹکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ نثارکھوڑو کہتے ہیں کہ سندھ میں وزیراعظم کا راج ہے ،لیکن وزیراعظم منتخب وزیراعظم پاکستان ہیں ان کا راج تو ہوگا،
وزیراعظم کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا کہ سندھ میں بجلی کے معاملات کے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیربرائے امورسندھ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا ہے کہ اگر مارشلا لگے تب بھی یہ روئیں گے ، اگر گورنر راج ہو تب بھی ، یہ کسی حال میں راضی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

