Advertisement

ایپل کی نایاب دستاویز 12 کروڑ میں فروخت

نامور ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے کمپیوٹر ایپل-II کی نایاب دستاویز لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980 میں اسٹیو جابز کی دستخط شدہ منوئل کو نیلامی کے ذریعے ایک خریدار نے 7 لاکھ 87 ہزار 484 امریکی ڈالرز (12 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔

آر آر آکشن کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز 196 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایپل-II کمپیوٹر کو چلانے کی ہدایات اور اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دستاویز پر ایپل کے بانی اسٹیو جابز اور مائیک مرکولا نے دستخط کیے تھے۔

اس میں اسٹیو جابز نے لکھا تھا کہ جولیئن، آپ کی نسل وہ پہلی نسل ہے جو کمپیوٹرز کے ساتھ بڑی ہورہی ہے، جائیں اور دنیا بدل دیں۔

Advertisement

یہاں جولیئن نامی شخص جولیئن بریور ہیں جو مائیک بریور کے بیٹے تھے اور مائیک کے پاس برطانیہ میں اپیل مصنوعات کی تقسیم کاری کے حقوق تھے جبکہ وہ برطانیہ میں کمپنی کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر بھی بنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version