پی پی پی قیادت اور کارکنان کی جدوجہد و قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی قیادت اور کارکنان کی جدوجہد و قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپاف کے سابق سینئر نائب صدر مرحوم حیدر خان لغاری کی آٹھویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم حیدر لغاری پُرعزم، مخلص اور بہادر جیالوں میں سے ایک تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی ثابت قدم رہا، آمریت کے خلاف پارٹی کی جد وجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پی پی پی قیادت اور کارکنان کی جدوجہد و قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ کامل یقین ہے کہ آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مساوات کے لئے جاری ہماری تحریک منزل مقصود پر ضرور پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

