Advertisement

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سہالہ پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل  چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی شناخت ذیشان سرور ولد غلام سرورکے نام سے ہوئی ہے جو کہ  سکنہ رائیکا میرس چک بیلی ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17موٹر سائیکلز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا اور  پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو موقع ملتے ہی ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرلیتا تھا  اور پھر موٹر سائیکلوں کو   کم قیمت پر فروخت کر دیتا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ملزم نے اسلام آباد تھانہ سہالہ، مار گلہ، راولپنڈی تھا نہ وارث خا ن، نیو ٹاؤن، ائیر پور ٹ، سول لائن اور چونتر ہ کے علا قوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی  کیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version