Advertisement

بھارت کے سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات مضحکہ خیز ہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے نام نہاد  پاکستان سے منسلک دہشت گردوں کو پکڑنے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت ماضی میں ایسے الزامات عائد کرتا رہا ہے جو بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کو ای ڈس انفو لیب بے نقاب کرچکا ہے،بھارت ایسے الزامات سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن، جعلی مقابلوں اور جعلی آپریشنز نے سب عیاں کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version