Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع  ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کلیئرنس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ایوی ایشن پالیسی اور عملدرآمد پر پیش رفت پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کاروبار اور انسانی حقوق کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی جائے گی اوروزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ پراسس کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کے پی ٹی بورڈ سے محمود مولوی کے استعفیٰ اور سعود عظیم کی تعیناتی کی  منظوری دی جائے گی اور پاکستان نرسنگ کونسل کے معاملے کے بارے میں آرڈیننس کے اجراء کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی  بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ای سی سی اور ادارہ جاتی ریفارمز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ بھیجنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version