Advertisement

یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں پختونوں  کےبارےوزیر اعظم کا بیان گمراہ کن ہے،ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پختو نوں کے بارے میں  وزیر اعظم عمران خان کا بیان گمراہ کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اس کے رجعت پسندانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پختون قوم طالبان کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا شکار بنے ہیں،پختونوں نےبطور قوم کبھی طالبان کی حمایت نہیں کی ہے اور نا ہی ان کا ساتھ دیا ہے۔

 ایمل ولی خان  کا کہنا تھا کہ عمران خان خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ دہشتگرد تنظيموں کو ریاست نے تربیت فراہم کی ہے،وزیراعظم مان چکے ہیں کہ دہشتگردوں کو پالنے کے بدلے پاکستان کو ڈالر ملتے رہےہیں۔

اے این پی ے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ بشیر بلور ، ہارون بلور، میاں راشد حسین، عالمزیب خان اور ڈاکٹر شمشیر کو دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف پر شہید کیا گیا ، نہ تو کرنل امام پختون تھے اور نہ  ہی جنرل حمید گل، اور نہ لال مسجد والا مولوی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version