سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا، عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا، اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹ کی سالانہ پیداوار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان پٹ اخراجات، صنعتی شعبے کی ریشنلائزیشن اور دیگر مراعات دی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement