پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑے پیمانے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کیس میں معطل ہونے والے سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب محمد ریاض نزیر گاڑا کو ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی شاہد جاوید کو نذیر گاڑا کی سیٹ پر ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سی پی او گجرانوالہ سرفراز فلکی کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے ، سرفراز فلکی کی جگہ سابق سی ٹی او لاہور حماد عابد کو سی پی او گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News