Advertisement

جمائما بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئیں

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہو گئیں۔

جمائما گولڈاسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے استاد راحت فتح علی خان کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گانا گا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ساتھ اور دیگر عملے کے اتھ بھی راحت فتح علی خان کی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

Advertisement

انسٹاگرام پر شیئر کیگئی تصاویر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’آج سیٹ پر عظیم راحت فتح علی خان صاحب کی ایک حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

یہ پوسٹ دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

تاہم فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی۔

Advertisement

 جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version