Advertisement

پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے،مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن) ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود  بھی ہمیں کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے اس لیے آج بھی ان کو مسلم گ(ن) کو ہرانے کےلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں  لیکن ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔

Advertisement

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں، لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے او ر آج ہر ادارہ اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہا ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانہ ہی ہماری پہچان ہے جبکہ اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا ۔

واضح ہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے ڈی جی خان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے ۔ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینا ہے اور یہ دھکا اپنی جماعت کیلئے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version