Advertisement

بارشوں کا خطرناک سسٹم پاکستان میں داخل؛ کون کونسے دن طوفانی بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شہرِ قائد میں آج  بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ طوفانی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارشوں کا الرڑ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر سے شدت اختیار کریگا۔ حالیہ بارشیں بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث ہوں گی، طوفان ’گلاب‘ کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ 30 ستمبر کو گجرات سے دوبارہ بحیرۂ عرب کی جانب بڑھ سکتا ہے، بحیرۂ عرب میں جانے پر یہ دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ہوا کا یہ کم دباؤ اومان کی جانب بڑھتے ہوئے کراچی اور بلوچستان کے سمندر کے قریب سے گزرے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی میں آج سے 2 اکتوبر کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ طوفانی بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version