آئمہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اس سے قبل پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ آئمہ بیگ اپنی حالیہ تصویروں میں فوٹو شوٹ کرواتی نظر آ رہی ہیں۔
آئمہ بیگ کی جانب سے تصویروں پر مختصر سا کیپشن ’ہیومن آسٹرچ ‘ لکھا گیا ہے۔
گلوکارہ کی ان تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
جبکہ پاکستان کی معروف میزبان انوشے اشرف کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’انہوں نے آج تک اتنا خوبصورت شتر مرغ نہیں دیکھا ہے۔‘
ٓاس کے علاوہ گلوکارہ آئمہ بیگ کی اپنی بہن کی مایوں پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ آئمہ بیگ اپنی بہن کومل بیگ کو ابٹن اور مہندی لگا رہی ہیں۔
اس دوران آئمہ بیگ اور ان کی سہیلیوں نے مختلف گانوں پر رقص بھی کیا۔
دوسری جانب کومل بیگ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر شادی کی تقریبات سے متعلق مختلف تصاویر اور کلپس شیئر کئے تھے۔
واضح رہے گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

