Advertisement

بدقسمتی سے ہم نے زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی ، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں جس سے ملک معاشی طور پر آگے جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کریں کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں ، بھنگ کی کاشت اسی بڑے ویژن کا نتیجہ ہے ، ہم نے ریسرچ کے اداروں کو جامعات کے ساتھ جوڑا ہے ، ہم نے نیشنل ہیمپ پالیسی پر کام شروع کردیا ہے ، وزارت نارکوٹکس، وزارت سائنس، وزارت کامرس ملکر پالیسی بنائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک ایکڑ پر کاشت سے 10 لیٹر سی بی ڈی آئل پیدا کیا جاسکتا ہے ، بھنگ کے منصوبے کو منفی لیا گیا لیکن دنیا اس پر کام کررہی ہے ، ہم نے بیج کی پیداوار بھی خود شروع کرنی ہے ، قیمتیں اس لیے اوپر جارہی ہیں کیونکہ ہم بنیادی چیزیں درآمد کررہے ہیں ، بھنگ کی کاشت کے منصوبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے بیج بہت مہنگے ہیں ، ہم بھنگ کے بیجوں کی پیداوار بھی شروع کررہے ہیں ، قومی سطح پر بھنگ کی پالیسی بنا رہے ہیں ، بھنگ کی پالیسی بنانے سے سرمایہ کاری آئے گی ، خطہ پوٹھوہار میں 100 ایکڑ جگہ مختص کریں گے ، بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے ، سی بی ڈی آئل مختلف ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version