Advertisement

کون سی غذا کورونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھ سکتی ہے؟ نئی تحقیق

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مختلف ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سے اکثر نسخے دیسی ہوتے ہیں اور بہت سارے لوگ اس کو استعمال بھی کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرنے میں بہترین مددگار ہماری غذا ہے جو بیماری سے بچاؤ کے لئے بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

برطانیہ اور امریکا کے طبی ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت کے لئے فائدے مند غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

کنگز کالج لندن اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی اس تحقیق میں زوئی کووڈ اسٹڈی ایپ کے لگ بھگ 6 لاکھ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ان افراد کو فروری 2020 کے دوران غذائی عادات کے حوالے سے ایک سروے حصہ بنایا گیا ،جب ان ممالک میں کورونا کی وباء پھیلنا شروع نہیں ہوئی تھی بعد ازاں ان میں سے 19 فیصد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی۔

Advertisement

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صحت کے لئے فائدے مند غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں ان میں غیر معیاری خوراک کھانے والے لوگوں کے مقابلے میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 فیصد اور کووڈ ہونے کی صورت میں سنگین بیماری کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں غذا اور کووڈ 19 کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا اور ثابت ہوا کہ صحت بخش غذا سے بیماری سے متاثر ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے، مخصوص غذائیں یا اجزاء کی بجائے اس سروے میں وسیع غذائی رجحانات کو جاننے کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں، اناج اور چربی والی مچھلی پر مشتمل غذا صحت کے لئے بہت زیادہ مفید جبکہ پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال نقصاندہ ہوتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ صحت کے لئے بہترین غذا کا استعمال عادت بناتے ہیں ان میں کووڈ کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تمام تر عناصر جیسے جسمانی وزن، عمر ، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں اور پہلے سے مختلف بیماریوں کو مدنظر رکھنے پر بھی غذا کے معیار اور کووڈ کے خطرے کے درمیان تعلق برقرار رہا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ غریب علاقوں کے رہائشی اور غیر معیاری غذا کا استعمال کرتے ہیں ان میں کووڈ کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

ان نتائج کی بنیاد پر محققین نے تخمینہ لگایا کہ کووڈ کے لگ بھگ ایک چوتھائی کیسز کی روک تھام ممکن ہے اگر غذا کے معیار اور سماجی حیثیت کو بہتر بنا دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version