Advertisement

کسی کو کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی کو کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نظریہ پاکستان کا ساتھ محبت کا اظہار کیا ان اب کو پھانسیاں دی گئی، بنگلہ دیش ہو یا کشمیر ہر جگہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کی لاشیں جیلوں سے نکلیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پروفیسر اعظم ہو یا کشمیر میں سید علی گیلانی پاکستانی نظرئے پر جان نچھاور کی، تاریخ بتاتی ہے نظریاتی لوگوں کیلئے موت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جب سے بھارت نے کشمیر پر کالا قانون پاس کیا جماعت اسلامی کی قیادت کارکنان سمیت جیلوں میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا چپہ چپہ آج سید علی گیلانی ہے، سید علی گیلانی تمام بیماریوں کے باوجود ایک قوت تھے، سید علی گیلانی نے ہزاروں نہیں لاکھوں گیلانی اپنی موت سے پہلے تیار کئے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر میں شیر کی طرح پاکستان کی جدوجہد کی جبکہ سید علی گیلانی نے پاکستانی حکمرانوں کو کشمیر پر سودے بازی سے روکے رکھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے لاکھوں قربانیوں کو فراموش نہیں کرنے دیا۔ سید علی گیلانی ایک شیر کی طرح نظریہ پاکستان کے محافظ تھے، سید علی گیلانی کہتے تھے کشمیری بیٹیاں پاکستان کی جنگ لڑ رہی تھی تو پاکستانی حکمران سودے بازی کر رہے تھے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام حکومتوں نے کشمیر کو پس پشت ڈالا ہے، ایک ہزار سال کشمیر کی خاطر جنگ لڑنے کی باتیں کرنے والے ایک گھنٹہ بھی نہ لڑ سکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ظالم انڈین نے سید علی گیلانی رح کے غسل کیلئے پانی نہ بھرنے دیا، سید امام حسین کی طرح سید علی گیلانی کو آخری لمحے پانی سے محروم رکھا گیا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کشمیر آج تک آزاد نہیں ہوا، کشمیر کیلئے سفیر کا کردار ادا کرنے کے دعویدار وزیراعظم آج بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنا فرض پورا کیا لیکن آج بھی کشمیر پر پاکستانی حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی۔

Advertisement

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کشمیری قیادت کو پوری دنیا تک رسائی دی جائے جبکہ کشمیر اسمبلی کو وسعت دے کر پوری دنیا میں ایک نمائندگی دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب کشمیر پر کوئی دوسرا آپشن قبول نہیں کیا جائے گا۔ کسی کو کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے، جب تک ہمارے کندھوں پر سر موجود ہیں کشمیر کیلئے لڑتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
Next Article
Exit mobile version