Advertisement

کیک کاٹنے کا انوکھا طریقہ، صارفین حیران

کیک کاٹنے کے لئے عموماً چھری کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں موبائل فون سے کیک کاٹا گیا ہے۔

بھارت ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنٹا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی بسوا راج کے بیٹے سریش نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لئے چھری کی بجائے آئی فون کا استعمال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تیزی سے کئی کیک پر آئی فون کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے اور اس کے دوست تالیاں بجانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی سیاستدان کے بیٹے نے تقریباً 8 کیک کاٹے ،اس نے اپنی سالگرہ بلاری ضلع میں منائی تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کو بی ایم ڈبلیو گاڑی میں لے گیا تھا۔

علاوہ ازیں کانگریس کے ارکان نے بھی ویڈیو کلپ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دولت کی بدصورت نمائش ہے، غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور ایم ایل اے خاندان کی جانب سے دولت کا ایسا ظاہر کرنا حلقے کے غریب اور محروم طبقات کی توہین ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی رکن اسمبلی کے بیٹے پر تنقید کی جارہی ہے اور صارفین اسے دولت کی نمائش قرار دے رہے ہیں۔

تنقید کے باوجود بسوراج نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی محنت کی کمائی ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق منا سکتا ہے۔

Advertisement

بسوا راج نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے؟ میرے بیٹے نے ہاتھوں کے بجائے کیک کاٹنے کے لئے آئی فون کا استعمال کیا کیونکہ کووڈ 19 برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version