Advertisement

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر ناصر حسین شاہ کا شدید رد عمل

سندھ کے وزیر بلدیات  سید ناصر حسین شاہ نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انڈیا کے پلئیرز کو IPL کھیلنا تھا تو ایک کووڈ پازیٹو کیس کا بہانہ کیا اور دبئ پہنچ گئے،  یہ ہی کام نیوزی لینڈ کے پلئیرز بھی کرلیتے اگر IPL کھیلنا تھا۔

Advertisement

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ  کیوں ایک ایسا بہانہ بناکرچلے گئے جس سے پوری دنیا کی کرکٹ خوفزدہ اور افسردہ ہوگئ  ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی  ہےکسی نے نہیں دی۔

وزیر بلدیات سندھ نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ میں غور  کرتا ہوں کہ شاہد خان ٓفریدی اور یونس  خان اس قوم کے عظیم کرکٹ ہیرو ہیں ، جب 2009 کے حملے کے بعد پوری قوم کو تکلیف پہنچی ، ان دونوں کھلاڑیوں نےورلڈ ٹی ٹوئنٹی  جیت کر لامحدود فخر کیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ  موجودہ کھلاڑیوں کو وہی ہمت اور جذبہ دکھانا چاہئے، تاریخ کو دہرانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version