Advertisement

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز میں سیکیورٹی کے لئے پاک آرمی اور رینجرز طلب

پاک نیوزی لینڈ کرکرٹ سیریز میں سیکیورٹی  کے فرائض پاک آرمی اور پاک رینجرز کے جوان انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری  دے دی ہے، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی میں  تعینات ہونگے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

 دونوں ٹیموں  کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات  کئے گئے ہیں، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

Advertisement

لاہور میں تین مختلف روٹس سے ٹیموں کے آنے اور جانے کا پلان تشکیل  دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کو بھی ٹیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،محکمہ داخلہ نے  لاہور پولیس کو فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت  کر دی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18سال بعد پاکستان آئی ہے،کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے، پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version