Advertisement

لیمن گراس کے صحت پر حیرت انگیز طبی فوائد 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے لئے مفید جڑی بوٹی لیمن گراس کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اس جنگلی جڑی بوٹی سے لیموں جیسی خوشبو آتی ہے، لیمن گراس کو عام طور پر کشمیری چائے، قہوے، مرغی، مچھلی اور سبزیوں سے بنے سوپ اور شوربے والے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے، لیمن گراس بے شمار بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہے اسی لئے اسے دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانسی اور ناک کی بندش کے علاج میں لیمن گراس کا قہوہ فوری اور دائمی آرام کا سبب بنتا ہے، لیمن گراس میں  کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے اسی لئے اسے مختلف کینسر کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیمن گراس کا قہوہ اکثر گھروں میں عام ہے جبکہ کچھ افراد لیمن گراس کی افادیت اور اس کی موجودگی دونوں سے ہی لاعلم نظر آ تے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سلم اور اسمارٹ نظر آنے اور صاف شفاف جِلد کے حصول کے لئے بھی لیمن گراس کا قہوہ بے حد مفید ہے ،یہ چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے مگر اس کے قہوے کا زیادہ استعمال گردوں کے لئے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

لیمن گراس سے بنا قہوہ نظام ہاضمہ کی کارکردگی اور میٹا بالزم کے نظام کو بہتر بناتا ہے، علاوہ ازیں یہ قبض کُشا اور گیس سے بھی نجات کا سبب بنتا ہے۔

اس کے قہوے کا استعمال موسمی بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے جیسے کہ بخار، کھانسی اور سردی لگنے کی صورت میں لیمن گراس کا قہوہ شہد ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 لیمن گراس سے بنے قہوے کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں ذہنی تناؤ، بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version