Advertisement

مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملک بھرمیں مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوگیا ہے جس کےباعث  اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی 110 روپے فی کلو اور  کوکنگ آئل 340 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

اسکے علاوہ دودھ 150 روپے کلو، دہی 170 روپے فی کلو، مٹن 1250 روپے، بیف بغیر ہڈی 750 روپے کلواور بیف ہڈی 650 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

سنزیوں کی بات کی جائے تو  سبزیوں کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئی ہیں، آلو پھیکا 305 روپے  فی کلو،  پیاز 285 روپے فی کلو، لہسن 268 روپے فی کلو، ادرک 292 روپے فی کلو، توری 70 روپے فی کلو، ٹینڈا دیسی 120 روپے فی کلو ، کھیرا 76 روپے فی کلو اور کریلا 110 روپے فی کلو جبکہ شملہ مرچ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آٹے کی بڑھتی کی قیمتوں کی وجہ سے نان بائیوں نے بھی روٹی، نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ،اسلام آباد میں پہلے ہی نان 15 روپے ،روٹی بارہ روپے اور کلچہ نان 20 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version