Advertisement

خیبر پختونخوا میں کل  سے بارشوں اورتیز ہواؤں کا امکان

بارش

خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل  شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔

تفصیلات کے  مطابق خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل  شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ، پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوانےضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، پشاور ، کوہاٹ اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے  جبکہ بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روزتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا  بھی امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے

Advertisement

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورموسمی صورت حال سے باخبر رہے۔‎پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔

دوسری جانب  ملک کے مختلف شہروں میں  بھی کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہرِ قائد سمیت سندھ میں بھی 23 سے 25 ستمبر کے درمیان بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کی شام سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا  مزید کہنا ہے کہ سکھر، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version