Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اداروں کا تعلق مثالی ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اداروں کا تعلق مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مذہبی اور تاریخی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی سعودی عرب کیلئے قابل قدر خدمات ہیں ، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تعلق آزادی سے پہلے کا ہے ، وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات نئے سرے سے استوار ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دل کا رشتہ ہے ، پاکستانیوں کا دل مکہ اورمدینہ کےساتھ دھڑکتا ہے ، سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جب ہائبرڈ وار کی بات کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ، نیوزی لینڈ کا دورہ کینسل ہوتے وقت ایس سی او کی سمٹ جاری تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی تقریرہونے والی تھی پندرہ منٹ پہلے پتہ چلا کہ نیوزی لینڈ ٹیم جارہی ہے ، ہم نے سوچا وزیراعظم کی تقریر ہولینے دیں اس کے بعد انہیں بتائیں گے ، 10 اگست کو احسان  احسان اللہ  کے نام سے فیک فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ، اس پوسٹ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو کہا گیا کہ وہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نا بھیجیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ 21 اگست کو ابھی نندن مشرا نے ہندوستان کے اخبار میں ایک آرٹیکل لکھا ، ابھی نندن مشرا کے امراء اللہ صالح کیساتھ تعلقات ہیں ، 24 اگست کو مارٹن گپٹر کی بیگم کو ایک ای میل ملتی ہے ، یہ ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹونمیل ڈاٹ کام سے ملتی ہے ، یہ ای میل کسی سوشل میڈیا سے نہیں تھا ، یہ ای میل اکاؤنٹ چوبیس اگست کو بنایا گیا اور صبح اس ای میل سے میل کی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس ای میل ایڈریس سے صرف ایک ہی میل جنریٹ کی گئی ، پروٹون میل سیکورٹی سروس ہوتی ہے ، انٹرپول کو درخواست کی ہے کہ اس ای میل کے بارے میں بتائیں ، ان تمام واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم دورہ کینسل نہیں کرتی اور وہ پاکستان آجاتی ہے ، ہم نے بھرپور سیکورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو دی۔

انہوں نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکورٹی کیلئے دوہیلی کاپٹر بھی متعین کیے گئے ، پہلی پریکٹس ٹیم نے تیرہ تاریخ کو کی ، اس دن کوئی دھمکی نہیں تھی ، کوئی ایشو نہیں ہوا ، میچ سے ایک دن پہلے بھی پریکٹس سیشن ہوا اور کوئی تھریٹ نہیں تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سترہ ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کہا کہ کنسرن آیا ہے کہ کوئی تھریٹ ہے ، ٹیم نے ساڑے دس بجے کہا کہ ہم ٹور کینسل کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
Next Article
Exit mobile version