Advertisement

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوآب کرکٹ کلب اور جناح کلب کی کامیابی

محمد زبیر محمدی  میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو آب کرکٹ کلب اور جناح کلب نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ کراچی ڈس ایبلڈ کلب اور قذافی جیمخانہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق    الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں دوآب کرکٹ کلب نے کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب کو 134 رنز سے شکست دیدی ۔

دوآب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز اسکور کئے۔

 زبیر خان نے 19 چوکوں  کی مدد سے شاندار سینچری 103 رنز اسکور کئے، طلحٰہ صدیقی نے 11 چوکوں  اور 2 چھکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کئے  جبکہ محمد دانش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔

Advertisement

 اکرام اللہ نے 7چوکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کئے ،محمد اشرف نے 3 اور اسفندیار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے قذافی جیمخانہ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔

قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23۰3 اوورز میں 124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 عاقل انصاری نے 27 رنز اور عدنان قریشی نے 23 رنز اسکور کئے ،محمد عذیر نے 3 اور حارث ایاز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں جناح کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 محمد شہریار نے ناقابل شکست 55 رنز جبکہ زین کامران نے 38 رنز اسکور کئے، ناصر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Advertisement

ایمپائرنگ کے فرائض اصغر شاہ اور نعیم خان نے سرانجام دئیے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version