Advertisement

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

نیپرا کے ایکشن کے بعد کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی تحریری پالیسی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیپرا قانون کے تحت  ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہیں کی جاسکتی ۔ نیپرا کسٹمر سروس مینول سیکشن 8.2 ، شق 8.2.1 سے 8.2.4 مین بجلی منقطع کرنے کی پالیس  واضح کی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ8.2.1 کی شق کے تحت صارفین بھی  بجلی کے بل کو مقررہ تاریخ کے اندر ادائیگی کرنے کا پابند ہے جبکہ بل کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد  تاخیر سے کی گئی دائیگی کے بعد بھی کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ صارف کرنٹ ماہ کا بل جمع کرنے میں ناکام رہا تاہم کوئی واجبات باقی نہ ہوں 8.2.2 کے تحت بھی کنکشن کو منقطع نہیں کیا جا سکتا،ایک مہینے کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی دوسرے مہینے کے بل کے ساتھ سات دن کا وارننگ نوٹس جاری کرے گی۔

  ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نادہندہ صارفین دوسرے ماہ کے بل کے ساتھ بقایا واجبات ادا کرے یا نوتس جاری ہونے کے بعد  بجلی منقطع ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ8.2.3 کی شق کے تحت ایک ماہ کا بل ڈیفالٹ ہونے پر  کنکشن منقطع نہیں کیا جا سکتا  جبکہ 8.2.4 کی شق تحت ادائیگی نہ ملنے کی صورت میں اور دوسرے مہینے کے بل پر دی گئی تاریخ کی میعاد ختم ہونے پر ، نادہندہ کی فراہمی منقطع کی جائے گی۔

اپنے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک باقاعدہ ادارے کے طور پراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام کام نیپرا پیرامیٹرز کے اندر رہیں، بل کی مکمل ادائگی کیے جانے تک  منقطع بجلی کو دوبارہ منسلک یا بحال نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ترجمان نیپرا کا  اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیپرا کی آج کی سماعت میں ایک ماہ کی عدم ادائیگی اور ڈسکنیشن کے مسئلے پر چئیرمین نیپرا نے حکم جاری کیا۔ کے الیکٹرک ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر آج شام تک پریس ریلیز جاری کرے گا۔

چیئرمین نیپرا کا مزید  کہنا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک پر حالیہ دنوں میں 16 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جس کو کے الیکٹرک نے ادا بھی کردیا ہے ، کے الیکڑک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی ہے اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version