Advertisement

جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے جاتے ہیں، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے
وفاق کو اسٹیل ملز نہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی، بلاول بھٹو
‘ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لا ئینگے’
شرجیل میمن نے کراچی کی عوام کیلئے خوشخبری سنادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version