Advertisement

انگلینڈ  کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے منسوخی پر معافی مانگ لی

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ  فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انگلینڈویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کیلئے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔

چیئرمین ای سی بی نے کہا کہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سیکیورٹی اور ویلفیئرکی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی  ہے،پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version