پندرہ رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کون ہوگا؟

پندرہ رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کون ہوگا،جو کھلاڑی سلیکٹ ہیں وہ کھیلیں گے یا نہیں، اور جن کھلاڑیوں کو مسترد کیا گیا وہ سلیکٹ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے نئے دعوے سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے17 روز پہلے منتخب اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کے ستارے گردش میں ہیں جس کے پیش نظر ان کھلاڑیوں کے قومی اسکواڈ سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب دعوی کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک، فخرزمان اور شاہ نواز دھانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہے لہٰذا ان کھلاڑیوں کی قومی اسکواڈ میں انٹری متوقع ہے۔
سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نےگزشتہ روز ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔
سابق چیف سلیکٹر نے اس حوالے سے کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ختم ہونے پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو بورڈ نے ورلڈ کپ تیاریوں کا حصہ قرار دیا تھا، اسی وجہ سے پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کو یقینی بنایا ہے۔
تاہم اسکواڈ میں منتخب ہونے والے بعض کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی میں پرفارم نہیں کر پارہے جس کے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News