Advertisement

مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.37 فیصد بڑھی ہے، ادارہ شماریات نے ملک میں ایک بار پھر مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13اعشاریہ 64 فیصد جبکہ کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 57 روپے85 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، تھیلے کی اوسط قیمت 1222 روپے 7 پیسے ہوگئی ہے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے27 پیسے کا اضافہ ہوا ،اوسط فی کلو قیمت 214 روپے 47 پیسے ہوگئی۔

Advertisement

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی 4 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا، اوسط فی کلو قیمت 342 روپے 66 پیسے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 92 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر 11 روپے 36 پیسے اور آلو 68 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے کےدوران بیف 6 روپے 10 پیسے، لہسن 3 روپے 63 پیسے، دال مسور 3 روپے 65 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تازہ دودھ، دہی، مٹن، دال چنا، چاول، دال ماش بھی مہنگی ہوئی جبکہ انڈے 6 روپے 29 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے 2 روپے 53 پیسے فی درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 49 روپے 70 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران چاول، دال مونگ اور چینی کی قیمتوں میں کمی رونما ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version