Advertisement

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

عمر شریف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی طبیعت کے حوالے سے بتا دیا۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، آج رات جرمنی میں ہی قیام ہوگا، کل صبح امریکا روانگی متوقع ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل نے بتایا کہ ڈاکٹرز عمر شریف کا مزید معائنہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کرنے کا بھی کہا ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مزید کہا کہ امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Advertisement

اس کے علاوہ  پاکستان کے قونصل جنرل زاہد حسین نے بھی عمر شریف کی عیادت کی۔

 دوسری جا نب بیگم عمر شریف نے کہا ہے کہ آگے سفر کا فیصلہ اب جرمن ڈاکٹرز کریں گے۔

 بیگم عمر شریف کا جرمن ہیلتھ سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی طبیعت کی وجہ سے اب وہ یہاں جرمن ڈاکٹرز کے پاس انڈر آبزرویشن میں ہیں۔

 جبکہ جرمن قانون کے مطابق اب جرمن ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کے وہ آگے ہوائی سفر کر سکیں گے یہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن ڈاکٹر تمام معائنہ کرکے پھر انھیں اجازت دیں گے۔

بیگم عمر شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ و کانسلیٹ پوری طرح حرکت میں ہیں۔

Advertisement

بیگم عمر شریف کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس میں کوئی فنی خرابی نہیں ہے۔

واضح رہے کمپنی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق عمر شریف جرمنی کے نیورمبرگ شہر کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی صحت اچھی ہے، عمر شریف کا بخار ختم ہو چکا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق وہ آگے کے سفر کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ توقع ہے کہ عمر شریف جرمنی میں 24 گھنٹے قیام کے بعد آج شام تک نیورمبرگ ائیرپورٹ سے اپنی اگلی منزل آئس لینڈ کیلئے روانہ ہوجائیں گے، جبکہ لگ بھگ 7 گھنٹے کے سفر کے بعد ائیر ایمبولینس آئس لینڈ کے کیفلاوک ائیر پورٹ پر رکے گی۔ طیارے کی ری فیولنگ ہوگی اور ممکنہ طور پر مریض کو ریسٹ کرایا جائے گا۔

ائیر ایمبولینس کمپنی ذرائع کے مطابق کیفلاوک سے آن کال انٹرنیشنل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کینیڈا کیلئے روانگی کا فیصلہ عمر شریف کی صحت دیکھ کر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کینیڈا کے گوس بے ائیرپورٹ پر بھی طیارے کا 2 گھنٹے کا اسٹاپ اوور شیڈول ہے۔

اگلے اور آخری مرحلے میں پرواز حتمی منزل واشنگٹن ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایئر ایمبولینس سے عمرشریف کو امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا جائےگا۔

Advertisement

یاد رہے گزشتہ روز عمر شریف کو کراچی سے امریکا کیلئے ائیر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا تاہم تھکاوٹ اور طویل سفر کے باعث انہیں جرمنی میں مزید طبی معائنے اور ریسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version