Advertisement

گورنر سندھ سے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کے 30 رکنی وفد کی سندھ گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ انٹر ایکسچینج پارلیمانی دورے کا مقصد ملک کے منتخب نمائندوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ، ورکنگ تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دیا جاسکے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل اور ہماری کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔

وفد کی قیادت ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کی جبکہ وفد میں اراکین پنجاب اسمبلی میں سید یاور عباس بخاری ، ملک واصف مظہر ران، میاں طارق عبداللہ، میاں شفیع محمد، واسق قیوم عباسی، سید علی حیدر گیلانی، نواب زادہ وسیم خان، ساجدہ بیگم، عابدہ بی بی، قاسم عباس خان، محمد رضا حسین بخاری، قاسم عباس، محمد عون حمید، شاہینہ کریم، آسیہ امجد، مومینہ وحید، سبین گل خان، نیلم حیات ملک، محمد سلیم اختر ، سادیہ سہیل رانا، عظمی کاردر، سید حسین مرتضی اور شہاب الدین خان شامل تھے۔

Advertisement

یاد رہے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کا 30 رکنی وفد صوبہ سندھ کے 3 روزہ انٹر ایکسچینج پارلیمانی  دورے پر کراچی میں ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تیسرے چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس گراؤنڈ سے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ صلاح الدین، کلیم اللہ اور سمیع اللہ ہمارے ہیروز ہے، آن کے ہاتھوں میں بال آنے کے بعد گول یقینی ہوتا ہے، گلیوں محلوں سے ٹیلنٹ ہاکی میں آیا اور ملک کو ورلڈ چیمپیئن بنایا۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسکول اور کالجز کے بچے ہاکی کھیلتے ہیں مگر انہیں وسائل فراہم نہیں کیے جاتے، ہاکی یا دیگر کھیل کروانا نیوی یا آرمی کی ذمہ داری نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہوتی ہے وہ پورا نہیں کرپاتے تو یہ میدان میں اترتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس ٹیلنٹ کو موقع ملنے کی ضرورت ہے، اسکواش میں پاکستان چیمپیئن ہوتا تھا، ہمارا اسپورٹس کے لئے ہر ممکن تعاون رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version