Advertisement

مودی کے دورے پر بھارتی امریکیوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

مودی کے دورے پر بھارتی امریکیوں کی جانب  وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے  بھارتی امریکی امریکی وائٹ ہاؤس کے سامنے پارک لافیٹ اسکوائر پر جمع ہیں۔

امریکی بھارتیوں نے  مودی کیخلاف پلے کارڈ ہاتھ میں  تھامے ہوئے ہیں اور نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

احتجاج میں   بھارتی امریکیوں نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی رہنما وں کو حقوق کی خلاف ورزیوں اور مذہبی آزادی پر جوابدہ بنائے۔

واضح رہے اس سے قبل سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس  نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دی تھی۔

Advertisement

سکھوں کی تنظیم    کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ  کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران چھ سو زائد افراد کو ریاست نے قتل کیا، مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں۔

تنظیم     کے مطابق صدر جو بائڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دئے گئے  جبکہ سینیٹرز اور کانگریس میں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔

سکھوں کی تنظیم  سکھ فار جسٹس   کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں اس حوالے سے پہلے ہی مودی کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے ، ہم سکھوں اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو امریکہ میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version