Advertisement

پاکستان انجینئرنگ کونسل وزارت سائنس کا ایک اہم ادارہ ہے، شبلی فراز

شبلی فراز

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وزارت سائنس کا ایک اہم ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل میں نئی لیڈر شپ آئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نئی گورننگ باڈی اور چیئرمین الیکٹ ہوئے ہیں، ان سے ملاقات کا مقصد یہ جاننا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کہا کھڑی ہے اور کہا جانا چاہتی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وزارت سائنس کا ایک اہم ادارہ ہے، یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس لئے ہم نے اس ادارے کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔

Advertisement

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پہلی میٹنگ ہے، اس انجینئرنگ کونسل میں یونیورسٹیوں میں اور سوشل ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں انجینئرز کے کردار کو کیسے بڑھانا ہے اس پر بات ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کو کیسے ٹرانسفورم کرنا ہے اس پر بھی  بات ہوئی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو متحرک اور عملی ادارہ بنایا جاۓ، تاکہ یہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے، مجھے امید ہے یہ اس ادارے کو بڑا اچھے طریقے سے آگے لے کر چلیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز شبلی فراز نے فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹرسیکریسی رکھی گئی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  37 اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف ہی چارج شیٹ ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم دیکھنے کی تکلیف ہی نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں تعاون نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کے37میں سے10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معاملہ 2028 تک ٹالنا چاہتا ہے لیکن ہم  الیکشن کمیشن کوای وی ایم کامعاملہ نہیں ٹالنے دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version