Advertisement

موجودہ حکمران پاکستان کی تباہی کا علمبردار ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران تبدیلی کا علمبردار نہیں پاکستان کی تباہی کا علمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف  نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طول وعرض میں نوازشریف کی محبت کا سمندر موجزن ہے، اس ملک کیلئے نواز شریف اور شہبازشریف کی جانب سے پانچ سالہ خدمت کا سفر سب کے سامنے ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  نے کہا کہ حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

 خواجہ آصف نے یہ بھی  کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاکستان کی خدمت کی اور قربانیاں دیتی آئی ہے، پاکستان کی جمہوری تحریک میں مسلم لیگ ن کی قربانیاں مثال رکھتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  کا کہنا تھا  کہ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

Advertisement

خواجہ آصف کا  یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں، موجودہ حکمران تبدیلی کا علمبردار نہیں پاکستان کی تباہی کا علمبردار ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف  کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنے گریبان میں جھانک کردیکھیں آپ کی مقامی لیڈرشپ میں لڑائیاں ہیں۔ جھگڑے کارکنوں میں نہیں جھگڑے لیڈر شپ میں ہیں اور یہ جھگڑے ختم ہوں گے تو ہم جیتیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تین سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہماری معیشت، کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی ہے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام محاذوں پر پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک پر مسلط شدہ قیادت ملک کے ساتھ نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑی عوامی سطح پر حکومت پر عدم اعتماد تھا، کنٹورنمنٹ بورڈز الیکشن کسی بھی سروے سے بڑا سروے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version